Tadrees e Quran By Molana Hussain Ahmad Qasmi تدریس قرآن

Tadrees e Quran By Maulana Husain Ahmad Qasmi تدریس قرآن

Tadrees ul Quran Urdu Tafsir Para Amm free PDF Download and Read online. pdfbooksfree.store posted this Tafseer Urdu Sharah book under the category of  DARS E NIZAMI 2nd darja free Book.

The Format of Tadrees ul Quran is in Urdu, Tafsir Para Amm is PDF, The book is in Urdu Language and the Noor-ul- Izah PDF book has 415 pages. The Page is black and white.

Tadrees e Quran

تدریس القران مع حل لغات و ترکیبنام
مولانا حسین احمد صاحبناشر
298صفحات
مولانا حسین احمد صاحب استاد دارالعلوم دئوبندمئولف
کتاب کا تعارف

اقتباسات از تقاریظ اکابر


حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب رشیخ الحدیث وصدر المدرسین دارالعلوم دیوبند مجھے

بے حد خوشی ہے کہ دار العلوم دیو بند کے استاذ جناب مولانا حسین احمد صاحب ہردواری

زید مجدہم نے ایک سہل الحصول تفسیر مرتب کی جس سے امت کی ضرورت بخوبی پوری ہو سکتی ہے۔

آپ نے کام آخری پارہ سے شروع کیا ہے، کیوں کہ اس کے لغات اہم ہیں، اور جملے تھے ہیں،

جن کی ترکیب آسان ہے جب قارئین کرام یہ حصہ محفوظ کر لیں گے تو طویل آیات کی ترکیب

آسان ہو جائے گی۔ مولانا موصوف نے طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ مضمون کے لحاظ سے آیات کا

ایک حصہ لیا، پہلے اس کی عام فہم تفسیر کی ہے، پھر حل لغات اور ترکیب دی ہے اور آپ نے

اس تفسیر کا نام ” تدریس قرآن، مع حل لغات وترکیب رکھا ہے، یہ نہایت موزوں نام ہے،

اس سے تغیر کی تمام حقیقت واضح ہو جاتی ہے، مجھے امید ہے کہ مولانا حسین احمدصاحب

کی دیگر کتابوں کی طرح یہ تغیر بھی ہاتھوں ہاتھ لی جائے گی اور امت اس سے خوب خوب

استفادہ کریں گی، سعید احمد عفا اللہ خادم دار العلوم دیوبند
وما ذلك على الله بعزيزه


حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب استاذ حدیث دار العلوم دیوبند

موجودہ دور میں طلبہ کی استعداد کو دیکھتے ہوئے اس کی ضرورت تھی کہ مختصر آسان زبان میں

ایسی کتاب مرتب کی جائے ، جو تر جمہ قرآن کریم کی تعلیم میں طلبہ کے لیے پریشانیوں

کو دور کرنے والی ہو، اللہ تعالٰی مولانا حسین احمد صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے انھوں نے

پیش قدمی فرمائی اور مناسب انداز میں طلبہ کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے

ترجمہ تفسیر حل لغات اور نحوی و صرفی ضرورت کو پورا کیا، زبان بھی آسان ہے، جس سے

امید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ یہ کتاب طلبہ عزیز کے لیے مفید ثابت ہوگی چوں کہ مولانا اثناء درس طلبہ کی

ضرورتوں اور پریشانیوں سے واقف ہیں، اسلیے ان کا یہ عمل ضرور انشاء اللہ طلبہ کی ضرورت

و احتیاج کے مطابق ثابت ہوگا۔ راقم الحروف دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو قبول فرمائے ا

ور ارشد مدنی ر خادم دارالعلوم دیوبند
مفید سے مفید تر بنائے ۔ آمین


حضرت مولانا ریاست علی صاحب راستاذ حدیث دار العلوم دیوبند

خدا کا فضل ہے کہ دارالعلوم دیو بند کے مدرس جناب مولانا حسین احمد صاحب قاسمی

ہریدواری زید مجدہم نے تدریس قرآن کے نام سے قرآن کی ایک مبارک خدمت انجام دی ہے،

پارہ عم کے کچھ اوراق کا راقم الحروف نے مطالعہ کیا، موصوف محترم نے ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ

حل لغات اور آیت کی ترکیب نحوی کا التزام کیا ہے، اس لیے امید ہے کہ موصوف محترم کی یہ کاوش

طلبہ کے لیے بہت فائدہ بخش ہوگی ۔ دعا ہے کہ پروردگار عالم ان کے اس عمل صالح کو شرف

قبول عطا کرے اور علمی طبقوں میں اسکو قبول عام حاصل ہو۔

والحمد الله اولا وآخرا ریاست علی غفر له له

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *