Takmeel ul Eizah Urdu Sharh Noor ul Eizah PDF

Takmeel ul Eizah Urdu Sharh Noor ul Eizah

Takmeel ul Eizah Urdu Sharh Noor ul Eizah تکمیل الایضاح اردو شرح نور الایضاح free PDF Download and Read online. pdfbooksfree.store posted this Takmeel ul Eizah Urdu Sharh Noor ul Eizah under the category of DARS E NIZAMI 1th darja free Book.

The Format of Takmeel ul Eizah Urdu Sharh Noor ul Eizah in PDF, and The book is in Urdu Language۔ The books has 401 pages. The writer name is Sheikh Hasan Bin Ali Sharanbali.

Takmeel ul Eizah Free Read Online and Download

تکمیل الایضاح اردو شرح نور الایضاحنام
اولیدرجہ
401صفحات
شیخ حسن بن علی الشرنبلالی رحمہ اللہمؤلف
مکتبہ رحمانیہمکتبہ
کتاب کا تعارف

تقریظ


حضرت الاستاذ صدرالمدرسین استاد حدیث مولانا انظر شاہ صاحب کشمیری
ایک باکمال انسان کی تعریف اسکے انتہائی کمال پر کی جاتی ہے بلکہ نگاہ خرد میں

اس کے کمال کے مظاہر میں کچھ جھول بھی تلاش کرتی ہے جبکہ یہ مظہر اس کے اعلیٰ کمالات کے

معیار کے مطابق نہ ہو اگر معمولی معمار نے الٹا سیدھا مکان چن کر کھڑا کر دیا

تو اس بے ہنگم تعمیر میں عمارتی خوبیاں کوئی اور کا ہے کو تلاش کرے گا۔

عمارت کی زیبائی فن تعمیر کی رعنائی تاج محل میں ڈھونڈھی جائے گی یاد نیاکی کسی

مشہور تاریخی عمارت میں۔
کہنا یہ ہے کہ بچے کا بڑا کمال تو یہی ہے کہ اس نے چلنے کی ہمت کی اس پر وہ بڑوں

کی واہ واہ کا منتظر اور مستحق ہے لیکن بڑے اگر دوڑتے ہیں بھاگتے ہیں بڑھتے ہیں اور

جھپٹتے ہیں تو اس تیز رفتاری بلکہ برق رفتاری پر نہ کوئی داد دیتا نہ کوئی
تحسین کرتا ہے۔ مولوی ابو الکلام دورہ حدیث دارالعلوم دیوبند جن کی ابھی فراغت بھی نہیں ہوئی

فقہ کی پہلی بنیادی کتاب نور الایضاح کی سینکڑوں صفحات میں شرح تیار کر دیں

اور یہ کارنامہ برائے نام نہیں بلکہ سجا سجایا ہوا، قرینہ سے جمایا ہوں۔

اور پھر ان کی اس اولوالعزمی پر بے اختیار داد نہ دینا بڑا ظلم ہوگا۔
مجھے تو حیرت ہے کہ انھوں نے اتنے لمبے چوڑے طویل و عریض کام کی ہمت ہی کیسے کی،

یہ سب برکت ہے
دار العلوم کے ساتھ نسبت و انتساب کی۔ سبحان اللہ کہ طالب علمی ہی کے دور میں

ایسا باعث فخر و قابل صد نازش کام ان سے بن آیا جس کی ہمت کم از کم مجھ جیسازبوں

ہمت نہیں کر سکتا۔

مختصر تعارف نور الایضاح


نور الایضاح فقہ کی ایک معروف کتاب ہے اور ضرورت اور روز مرہ کے مسائل کو اس رسالہ میں

بڑی خوبی سے جمع کیا گیا ہے اردو میں اس پر کوئی حاشیہ یا شرح نہ تھی، عزیز موصوف نے اپنے

اس کارنامے سے اس کمی کو پورا کر دیا۔ احقر نے جستہ جستہ مطالعہ کیا تو الحمد للہ سرمہ نظر افروز

اور قبیل مصفی پایا خدا تعالٰی عزیز موصوف کے علم و عمل میں برکت تمام پیدا فرمائے اور

ان کو ان کارناموں کی توفیق ارزانی ہو جو مادر علمی دار العلوم کے لئے

فخر و افتخار نازش و امتیاز کا موجب ہوں۔ ایس دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد۔
انظر شاه ۵۱۴۰۷۴/۳۰

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *