Tasheel ul Aasaar Urdu Sharh Aasaar us Sunan PDF

Tasheel ul Aasaar Urdu Sharh Aasaar us Sunan

Tasheel ul Aasaar Urdu Sharh Aasaar us Sunan تسھیل الآثار اردو شرح آثار السنن free PDF Download or Read online. pdfbooksfree.store posted this Tasheel ul Aasaar Urdu Sharh Aasaar us Sunan under the category of DARS E NIZAMI 5th darja free Book.

The Format of Tasheel ul Aasaar Urdu Sharh Aasaar us Sunan in PDF, The book is in Urdu Language and The تسھیل الآثار اردو شرح آثار السنن PDF book has 457 pages. The Pages are black and white. The writer name is Molana Saif ul Rehman sahib.

تسھیل الآثار اردو شرح آثار السنن

تسھیل الآثار اردو شرح آثار السنننام
خامسہدرجہ
457صفحات
حضرت مولانا سیف الرحمن صاحبمئولف
جامعہ عمر بن خطابمکتبہ
کتاب کا تعارف

تعارف کتاب و حالات مؤلف


کتب احادیث کی مختلف اقسام ہیں: ان اقسام میں ایک قسم سن بھی ہے۔ جس میں احادیث کو

فقہاء کی ترتیب پر ذکر کیا گیا ہو۔ چونکہ اس کتاب میں بھی احادیث کو اسی ترتیب سے بیان کیا گیا ہے۔

اس لیے مؤلف نے اس کتاب کو آثار السنن کے نام سے موسوم کیا ہے مؤلف کا نام محمد بن سبحان علی النیموی

اور ان کی کنیت ابوالخیر ہے، نیوی نیمی گاؤں کی طرف سے منسوب ہے۔ یہ ہندوستان کے مشہور شہر

عظیم آباد سے چارفرسخ کے فاصلہ پر مشرق کی جانب واقع ہے۔ امام نیموی 4 جماد الا ولی 1278ھ بدھ

کی صبح اپنے خالہ کے گھر جو صالح پور رہتی تھیں پیدا ہوئے صالح پور صوبہ بہار کا ایک دیہات ہے۔

حالات مصنف

امام نیموی جید عالم، بڑے بردبار، وسیع النظر محقق، محدث اور امام العصر تھے ۔ گندمی رنگ ، نحیف البدن، درمیانی

قد اور داڑھی گھنی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو علمی مسائل میں مشکل گتھیاں سلجھانے کا قومی ملکہ عطا فرمایا تھا اور فن عروض میں کافی مہارت تھی۔ امام اعظم ابوحنیفہ کے مقلد تھے

اور مولانا شاہ فضل الرحمن مراد آبادی سے بیعت کی تھی۔ حضرت امام نیموی کی مختلف علوم فنون میں متعدد اور مفید تالیفات ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور آثار السنن ہے۔ اس کی تالیف سے ۱۳۱۴ھ میں فارغ ہوئے

جیسا کہ آپ نے خود اس کتاب کے پہلے صفحہ پر اس کی تصریح کی ہے۔ آپ اس طرز پر کتاب کو مکمل فرمانا چاہتے تھے مگر تقدیر نے ساتھ نہ دیا۔ اسے کتاب الصلوۃ تک مکمل فرمالیا تھا امام نیوی لکھتے ہیں

میں نے جب شعبان المکرم ۱۳۱۸ھ میں محدث کبیر مولانا شاہ حمد عبد الحق المکی کے پاس آثار السنن کے

بعض اجزاء اس غرض سے بھیجے کہ ان سے اجازت حاصل کر لی جائے تو اسی سال شوال المکرم کے مہینہ

خواب میں نبی پاک کی زیارت

میں خواب دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چار پائی پر تشریف فرما ہیں چار پائی کی دوسری جانب ایک حسین جمیل خوبصورت عورت ہے۔ جیسے چودھویں کا چاند حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نے امام نیموی سے فرمایا اس عورت سے میرا نکاح کرا دو۔ امام نیموی فرماتے ہیں کہ میں اس عورت کے پاس گیا

اور اسے عرض کیا کہ میں نے تمہارا نکاح حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کرا دیا۔ اس نے مسکراتے ہوئے قبلٹ کہا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور مجھے بلایا اور اپنے حجرہ میں تشریف لے گئے ،

میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے ہولیا اور کمرہ میں داخل ہوا پھر نیند سے بیدار ہو گیا۔

مصنف فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے فہم کے مطابق اس خواب کی تعبیر یوں سمجھی ،

کہ حسین جمیل خوبصورت عورت سے مراد آثار السفن کی احادیث ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد کا اس عورت کا مجھ سے نکاح کرا دواس کا مطلب یہ ہے

کہ ان احادیث کی نسبت میری طرف صحیح ہے پھر امام نیموی کا خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے چلے جانا اور حجرہ شریف میں داخل ہونا اس کی تعبیر یہ ہے کہ ان کی موت قریب ہے

اور پھر ایسا ہی ہوا، خواب دیکھنے کی تھوڑی مدت بعد ۱۷ رمضان المبارک ۱۳۲۲ھ جمعہ کے دن عظیم آباد

شہر میں ان کا انتقال ہوا۔ اللہ تعالیٰ غریق رحمت کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطاء
فرمائے ، آمین ثم آمین ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *